رمضان میں دبئی میں ریستورانوں کیلئے ضابطے تبدیل، روزے کے اوقات میں صارفین کو کھانا دینے کی اجازت

Monday, 12 Apr, 4.47 pm

دبئی، متحدہ عرب امارات کی راجدھانی دبئی میں رمضان المبارک میں ریستورانوں کے لیے قواعد وضوابط میں تبدیلی کی گئی ہے اور انھیں روزے کے اوقات کے دوران بھی صارفین کو کھانے مہیّا کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے میڈیا رپورٹ کے مطابق دبئی کے محکمہ اقتصادی ترقی (دبئی اکانومی) نے اتوار کو ایک اعلامیے میں بتایا ہے کہ اس سال ریستورانوں کی اسکریننگ نہیں کی جائے گی اور روزے کے اوقات کے دوران انھیں گاہکوں کو کھانا دینے کے لیے کسی پیشگی اجازت نامے کی ضرورت نہیں ہوگی۔گذشتہ برسوں میں صرف پرمٹ رکھنے والے ریستوران ہی روزے کے اوقات میں صارفین کو کھانا دے سکتے تھے۔دبئی میں ریستورانوں کے لیے ان نئے قواعد وضوابط کا اطلاق یکم رمضان سےہوگا۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات نے اس سال بھی رمضان میں کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے سماجی اجتماعات پر پابندی عاید کردی ہے۔اجتماعی افطارپرپابندی ہوگی اور صرف ایک ہی خاندان کے افراد مل کر اکٹھے افطار کرسکیں گے۔مساجد کے باہر افطار خیمے لگانے یا کسی جگہ افطار کے لیے جمع ہونے والے افراد کو کھانے دینے پر بھی پابندی ہوگی۔