ایران اسرائیل سے نطنز حملہ کا بدلہ لے گا: وزارت خارجہ

Monday, 12 Apr, 3.09 pm

تہران، ایران کی وزارت خارجہ نے پیر کے روز کہا کہ وہ وقت آنے پر نطنزجوہری پلانٹ پر حملے کا اسرائیل سے انتقام لے گا پیر کے روزوزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے کہا'' ایران صحیح وقت آنے پر کئے گئے سائبر حملے کا بدلہ اسرائیل سے لے گا خطیب زادہ نے ایرانی سرزمین پر نطنز نیوکلیئر پلانٹ میں ہونے والی بلیک آؤٹ کو جوہری دہشت گردی کا فعل قرار دیا۔ انہوں نے بتایا کہ یونٹ کو نقصان پہنچا ہے جہاں حساس سینٹری فیوجز نصب تھے۔